Swat

سوات پولیس، سال 2021ء کی کارکردگی رپورٹ جاری

(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے سال 2021ء کے دوران 377 مجرمان اشتہاریوں سمیت 8424 مشتبہ اشخاص گرفتار کئے۔ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق جرائم پیشہ اشخاص کے خلاف 3870 مقدمات درج کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ سال 2021ء کے دوران سوات پولیس کی کارکردگی جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے انتہائی تسلی بخش رہا۔ سال 2021ء کے دوران 5683 مقامات پر سنیپ چیکنگ اور 3862 سے زائد مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 12,168 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین، دیگر مقدمات میں مطلوب 377 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے۔اسلحہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 78 کلاشنکوف، 40 رائفلز، 374 بندوقیں، 1426 پستول، 13 ایس ایم جی/ اسٹینڈ گن، 28 ہینڈ گرینیڈ، 92 خنجر، 14 مارٹر اور 24,050 عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1002 کلو چرس، 97 کلو ہیروین، 4465 لیٹر شراب، 17.5 کلو آئس، 323گرام افیون برآمد کئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔