(باخبرسوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان دو روزہ دورہ پر سوات پہنچ گئے۔ جمعہ کو سوات پہنچ کر انہوں نے مکان باغ مینگورہ میں چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خا ن یوسف زئی کی رہائش گاہ گئے، جہاں انہوں نے ان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ نے مینگورہ میں سوات پریس کلب کے نو منتخب صدر سعید الرحمان کی قیادت میں کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی۔ الیکشن میں کامیابی اور گروپ بندی کے خاتمہ پر مبارک باد دی۔ وزیر اعلیٰ نے اُن کی جانب سے سوات پریس کلب آنے کی دعوت بھی قبول کرلی۔ بعد میں وزیر اعلیٰ اپنی رہائش گاہ مٹہ گئے جہاں انہوں نے قیام کیا۔ وزیر اعلیٰ آج ہفتہ کو سوات جیل، ڈینٹسٹیری کالج، کھیت لیب، خپل کور ولیج کا افتتاح کریں گے اور بعد میں ودودیہ ہال میں علاقہ مشران سے ملاقات کریں گے۔
Swat
