Swat

چکدرہ تا مدین موٹر وے کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ محمود خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں اگلے 30 سے 40 سالوں کا پلان تیار کیا ہے۔ اس پلان پر عملدرآمد جاری ہے جو اگلے دو سالوں میں مکمل ہوگا۔ اگر کسی نے ملاکنڈ ڈویژن سمیت سوات پر کوئی احسان کیا ہے، تو وہ عمران خان ہے۔ دہشت گردی سے متاثرہ ملاکنڈ ڈویژن کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ سوات موٹر وے فیز 2 چکدرہ سے مدین کا سنگ بنیاد اس رواں ماہ رکھا جائے گا۔ یہ موٹروے سوات کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ دورہئ سوات کے دوسرے روز ودودیہ ہال سیدو شریف میں علاقہ مشران کے جرگہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 230 ارب روپے کی لاگت سے 314 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔چھے نئی یونی ورسٹیاں جن میں انجینئرنگ، وومن، زرعی یونی ورسٹی اور ڈینٹل کالج شامل ہے پر کام جاری ہے۔ نوے نئے تعلیمی اداروں سمیت کئی کالجوں میں تعمیراتی کام جاری ہے۔سیدو شریف، مٹہ، خوازہ خیلہ، کبل اور بریکوٹ میں تمام اسپتالوں میں اضافی سہولیات دی گئی ہیں۔ ان میں اپ گریڈیشن ہوچکی ہے۔ چکدرہ سے فتح پور تک سوات موٹر وے کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ سوات میں سیاحت کے فروغ کے لئے مزید سیاحتی علاقوں کو شامل کیا گیاہے۔ ان تک رسائی کے لئے سڑکی بنائی جا رہی ہیں۔ سیدوشریف میں 70 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے نو مزید پولیس سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کو ختم کرنے کے لئے تین مزید گرڈ سٹیشن بنائے جارہے ہیں۔ مینگورہ میں گیس کا پریشر بحال کرنے کے لئے 20 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے۔ ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سیدوشریف، کبل اور مٹہ میں سپوٹس کمپلیکس پر کام جاری ہے۔ سوات میں 9 ڈگری کالج بنا رہے ہیں جو دو سالوں میں مکمل ہو جائیں گے۔ جہان زیب کالج کا تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ گرلز ڈگری کالج میں بی ایس کے نئے بلاک بنا رہے ہیں۔ سوات میں 70 نئے پرائمری اسکولوں پر کام جاری ہے اور 48پر کام مکمل بھی ہو چکا ہے۔ کبل میں خیبرپختونخوا کا پہلے چلڈرن اسپتال بنا رہے ہیں۔ ڈینٹل کالج سیدو شریف پر کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ سیدو شریف اسپتال میں گائنی اور امراضِ قلب کے لیے نیا کمپلیکس بنا رہے ہیں۔ سوات کی تمام سات تحصیلوں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کو اپ گریڈ اور بی ایچ اوز کو فعال کر دیاہے۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے یتیم اور بے آسرا بچوں کے لئے قائم کردہ خپل کور ولیج کا افتتاح کیا۔ منصوبہ پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈسٹرکٹ جیل سوات کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ عمارت ستر کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ وفاقی وزیر مواصلات اور ڈاک خانہ جات مراد سعید، صوبائی وزرا محب اللہ خان، ڈاکٹر امجد اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجودتھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔