(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں نئے سال کی خوشی میں کلچر نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ کلچر نائٹ میں ادیبوں، شاعروں اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کلچر نائٹ کا انعقاد کے پی ٹوورازم ڈیپارٹمنٹ اور مٹکا سپاٹ کی جانب سے یونیورسٹی کے طلبہ کے تعاون کیا گیا تھا، جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی چیئرمین زکوٰۃ انجینئر عمر فاروق تھے۔ تقریب میں روایتی موسیقی، اتنڑ اور شعرا کی جانب سے شاعری کی گئی جسے حاضرین نے خوب داد سے نوازا۔تقریب میں سوات کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجادم دینے والوں کو ”فخرِ سوات ایوارڈ“ سے بھی نوازا گیا۔
Swat
