(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں لنڈاکے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمگلر ز سمیت 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غالیگے زاہد شاہ خان نے خفیہ اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی خواتین منشیات سمگلرززوجہ ثابت شاہ اورزوجہ فضل اکبر سکنہ چارسدہ سمیت برکت علی اور رحمت علی سکنہ قمبرکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 7020گرام چرس برآمد کرلی۔
Swat
