Swat

حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، ارشد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی سیکرٹری اطلاعات وتعلقاتِ عامہ ارشدخان نے کہاہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھیں اور کان ہوتے ہیں۔ قلم کے ذریعے مثبت رپورٹنگ کر کے صحافی معاشرے کے ارتقا میں نمایاں کردار اداکرسکتے ہیں۔ سوات کے صحافیوں کو جون سے قبل ہی میڈیا کالونی میں مالکانہ حقوق کے پرویژنل الاٹمنٹ لیٹرز جاری کردئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔ ریڈیو کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیا نے خاصی اہمیت اختیار کرلی ہے اور اس سے استفادہ کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے خطاب اوربعدازاں ریجنل انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیوسوات کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سوات پریس کلب کے صدر سعید الرحمان اورسوات یونین آف جرنلٹس کے صدر محبوب علی نے انہیں سوات پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگا ہ کیا۔ سیکرٹری انفارمیشن ارشدخان نے سوات پریس کے مختلف شعبوں اور تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ اطلاعات نے اس سال ایک ارب روپے صرف اخبارات کے اشتہارات کے لئے مختص کئے ہیں۔ ساڑھے 8 کروڑ روپے اخبارات کو ریلیزکئے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انڈومنٹ فنڈ کو ڈبل کردیا گیا ہے اور اب ہر صحافی کی مختلف اداروں کے ساتھ رجسٹریشن کراکے ان کا علاج اور انہیں سکالرشپ بھی دیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔