(باخبر سوات ڈاٹ کام)نڑیوال ادبی تڑون کی جانب سے ”شہدائے ادب“ کے نام سے پروفیسر سبحانی جوہر اور تصدیق اقبال بابو کی پہلی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تصدیق اقبال بابو کی کتاب ”میرے کالم“ کی تقریب رونمائی بھی کی گئی۔ تقریب کی صدارت روح الامین نایابؔ نے کی۔ میزبانی کے فرائض سوات کے معروف شاعر حنیف قیس نے انجام دیے۔ بر ہان الدین حسرت، سیراج الدین سیراج، ریاض احمد حیران، فضل معبود دیار، غلام سبحانی، فیض علی خان فیض، روزی خان بابا اور دیگر نے دونوں شہدا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Swat
