(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ایک روز کے وقفے کے بعد شدید برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے بالائی علاقوں میں مسلسل شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ آج ہفتہ کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں جاری بارش سے موسم سرد ہوگیا۔دوسری جانب برف باری دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد جاری ہے اور مختلف سیاحتی مقامات کے ہوٹلوں میں سیاحوں کے لئے کمرے کم پڑ گئے۔
Swat
