(باخبر سوات ڈاٹ کام)مدین میں کراچی سے سیر و تفریح کے لئے آنے والے جوڑے کے کمرے میں گیس بھر گئی۔ دونوں کا دم گھٹ گیا، جس سے بیوی جاں بحق اور شوہر بے ہوش ہوگیا۔ صابر حسین اور ان کی اہلیہ ساکن کراچی مدین کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ انہوں نے سردی سے بچنے کے لئے ایل پی جی گیس لگائی تھی۔ رات کے وقت جب وہ سو رہے تھے، تو کمرے میں گیس بھرگئی جس کے نتیجے میں 32 سالہ زوجہ صابر حسین دم گھٹنے سے جاں بحق اور صابر حسین کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
