Swat

بنڑ پولیس کی کارروائی، خواتین سمگلروں سمیت 4 افرادگرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں بنڑپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمگلروں سمیت 4 افراد کوگرفتار کرکے 19 کلوگرام سے زائدچرس برآمد کرلی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی سرکل سٹی بادشاہ حضرت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بنڑ جاوید اقبال نے خفیہ اطلاع پراینگروڈھیرئی کے قریب منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے کارکے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 19 کلو 537 گرام چرس برآمد کرلی اور کار میں سوار بین الاضلاعی منشیات سمگلر زبخت زمین سکنہ دیر لوئر، مسماۃ (گ) زوجہ بادام، مسماۃ (گ) زوجہ رحمان سعیداور مسماۃ (و) زوجہ دلاور خا ن ساکنان پشاورکو گرفتار کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔