Swat

کانجو ٹاؤن شپ بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ ہے، رحیم شاہ خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سرکاری رہائشی علاقہ کانجو ٹاؤن شپ کے 4 ہزار گھرانے گیس، صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ٹاؤن کئی مہینوں سے بغیر پروجیکٹ ڈائریکٹر کے چل رہا ہے۔باؤنڈری وال نہ ہونے کے باعث ٹاؤن غیر محفوظ اور جرائم کی آماجگاہ بنتا جارہا ہے۔ 30 سا ل سے مختلف پوسٹوں پر تعینات اہلکار ڈیوٹی دینے کی بجائے پراپرٹی ڈیلرز بن چکے ہیں۔ تیس سال بعد بھی ٹاؤن کی سڑکیں تعمیر کی گئیں نہ صفائی اور سیوریج کا نظام ہی بہتر کیا گیا۔ ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیاگیا، تو شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ٹاؤن فلاحی ایکشن کے صدر رحیم شاہ خان نے سینئر نائب صدر اقبال علی خان، جنرل سیکرٹری برکت علی خان، چیئرمین ڈاکٹر احسان اللہ، حیدر علی خان اوردیگر عہدیداروں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانجو ٹاؤن شپ کو قائم ہوئے تیس سال کا عرصہ بیت گیا کہ مگر مکینوں کی حالت نہیں بدلی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔