Swat

ایگریکلچرل یونیورسٹی سوات، منصوبے کو 2023ء تک مکمل کریں گے، ڈاکٹر کوثر علی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایگریکلچرل یونیورسٹی آف سوات کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر کوثر علی نے کہا ہے کہ تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سست روی کے شکار کام کو تیزی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگریکلچرل یونیورسٹی 421 کنال کے رقبے پر محیط ہے جبکہ 8 ارب روپے لاگت کے اس منصوبے کو جون 2023ء تک مکمل کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگریکلچرل یونیورسٹی پر تعمیراتی کام کے جائزے کے بعد میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی، ہنر مند انسانی وسائل، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور قابل برآمد اضافی پیداوار حاصل کرنے کے لیے صوبے کے قدرتی وسائل کی بنیاد کو منظم کرنے کے لیے تکثیری نقطہئ نظر کی بنیاد پر، ہم آہنگی اور تکمیل کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملی اور منصوبے وضع کرنا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔