Swat

سوات،سیاحوں کی سہولت کے لئے مفت کمرے اور رعایت دینے کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سانحہئ مری کے بعد سیاحوں کی سہولت کے لئے ہوٹل مالکان نے مفت کمرے اور رعایت کا اعلان کردیا۔ میاندم میں ہوٹل مالکان نے 14 سے 16 جنوری تک ہر ہوٹل میں آنے والے پہلے تین سیاحوں کو مفت کمرے دینے کا اعلان کردیا۔ سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان کے مطابق مرغزار، ملم جبہ، مدین، بحرین، کالام اور دیگر سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو ہر منگل اور بدھ کے روز کمرہ کرایوں میں بیس فیصد رعایت دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہئ مری میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوات میں ہوٹل مالکان نہ تو زیادہ کرایہ لیتے ہیں اور نہ ہی اشیا ئے خور ونوش کے زیادہ پیسے لیتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔