(باخبر سوات ڈاٹ کام) پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان کو زرعی یونیورسٹی سوات کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا۔ انہوں نے گذشتہ روز یونیورسٹی آکر چارج سنبھال لیا۔ ڈاکٹر داؤد جان اس سے پہلے زرعی یونیورسٹی پشاور میں 24 سال سے درس وتدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔ زرعی یونیورسٹی پشاور کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنسز کے ڈین تھے۔ انہوں نے 2009ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور بعد میں تین پی ایچ ڈی اور 15ایم ایس سی آنرز سکالرز کی سرپرستی کی۔ ان کی ملکی اور بین الاقوامی جریدوں میں 50سے زائد ریسرچ شائع ہوئے ہیں۔
Swat
