Swat

مینگورہ، مہنگائی، بے روزگاری اور اضافی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مہنگائی، بے روزگاری اور بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی مینگورہ شہر نے شاہدرہ میں احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے سے خطاب میں سابق ایم پی اے اورامیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے کہا کہ عوام کو لوٹنے کیلئے حکومت منی بجٹ کی شکل میں ایک اور حربہ رچا رہی ہے۔ منی بجٹ سے مہنگائی کے سونامی کیلئے راستہ ہموار کیا جارہا ہے۔ منی بجٹ سے کروڑوں غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ عمران خان اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کی خاطر غریب عوام کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔ تبدیلی سرکار نے ملک میں ایسا ماحول بنادیا ہے، جس سے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہورہا ہے۔ ملک معاشی طور پردوالیہ اور تباہی کے دہانے پر آگیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔