Swat

سوات، بارش و برف باری کا نیا سہ روزہ سلسلہ شروع ہوگیا

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پیر کی صبح سے مینگورہ شہر اور میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق بارش وبرف باری کا یہ سلسلہ دو سے تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ برف باری دیکھنے کے لئے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد میں سوات آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر ملک شیر دل خان کے مطابق تمام سیاحتی علاقوں میں ریسکیو اہلکار سیاحوں کی مدد کے لئے موجود ہیں اور سیاح کسی بھی وقت مدد کے لئے1122پر مفت کال کر سکتے ہیں۔ منٹوں میں ریسکیو اہلکار آپ کی مدد کے لئے حاضر ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔