Swat

ہائیکورٹ مینگورہ بنچ میں شٹل سروس کا آغاز کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ نے سائلین اور وکلا کے لیے شٹل کار سروس کاباقاعدہ آغاز کر دیا۔ شٹل کار سروس کا افتتاح جسٹس اشتیاق ابراہم اور جسٹس وقار احمد نے کیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار ممریز خان خلیل خود بار کے صدر اور دیگر وکلا کے ساتھ شٹل کار میں بیٹھ کر پارکنگ کے مین گیٹ سے احاطہئ عدالت تک سفر کیا۔اس موقع پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ میں شٹل کار سروس کی اشد ضرورت تھی۔ کیوں کہ جیسا کہ عدالت میں بیمار، بزرگ اور خواتین بھی مختلف مقدمات کی سماعت کی پیروی کے لیے آتے ہیں،ان کو میں گیٹ سے عدالت آنے تک کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وکلا برادری میں بھی متعدد بزرگ وکلا کو پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔