Swat

سو ارب آئی ایم ایف کے منھ پر مارنے والوں نے قوم کو گروی رکھ دیا، امیر مقام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 100 ارب آئی ایم ایف کے منہ پر مارنے والوں نے ملک کے 22 کروڑ عوام مع اسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے ساتھ گروی رکھ دیا ہے۔ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری انتہا کو پہنچانے کے ساتھ انتقامی سیاست اور جھوٹ کی سیاست کو متعارف کرانا موجودہ حکومت کے عوام دشمن کارنامے ہیں۔ملک میں کرپشن کو جائز قرار دے کر صرف اپنے چند لوگوں کو امیر ترین جبکہ 99.9 فیصدلوگوں کو غریب ترین بنا دیا ہے۔ ملک کو بھکاری اور خیراتی بنا دیا ہے۔ موجودہ حکومت صرف نواز شریف حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگاکر اپنے آپ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب عوام کو احساس ہو گیا ہے کہ ملک کے عوام کیلئے میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی نجات دہندہ ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے روشن مستقبل کے تینوں منصوبے بشام خوازہ خیلہ، چکدرہ کالام اور چکدرہ چترال گلگت ایکسپریس ویز کو ختم کرایا گیا ہے۔ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ان نالائق اور بے حس حکمرانوں سے انکے مظالم کا بدلہ لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس سنگوٹہ میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔