Swat

شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ماسٹر پلان تیارکرلیا، فضل حکیم

(باخبرسوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم یوسف زئی نے کہاہے کہ ہر سال کی طرح آج بھی خود کو عوامی احتساب کے لئے پیش کرتاہوں۔ سوات کو رول ماڈل ضلع بنانے سمیت حلقہئ نیابت کی ترقی اور عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ زلزلے اور دہشت گردی سے متاثرہ سرکاری عمارتوں کی تعمیرِ نو، مینگورہ شہر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے سے لے کر شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ماسٹر پلان تیارکرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی فلاحی اقدامات کے تحت تقریباً 62 کروڑ کی لاگت کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں، جس میں جنازگاہ کی تعمیر، ٹیوب ویل، ہینڈ پمپس کی تنصیب، مقبروں کی چار دیواری وغیرہ شامل ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔