Swat

سوات میں بھی باچاخان اور ولی خان کی برسی منائی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بھی باچاخان اور ولی خان کی برسی منائی گئی۔ برسی تقریب میں ضلع بھر سے اے این پی کے راہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر اے این پی ایوب خان اشاڑی، تحصیل مٹہ چیئرمین کے لئے نامزد اُمیدوار عبدالجبار خان، ایم پی اے وقاراحمد خان، جنرل سیکرٹری خواجہ خان اور سابقہ تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ باچا خان اور ولی خان نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کے لئے بات کی ہے۔ اس مقصد کے لئے اُنہوں نے جیل کاٹی ہے۔ اپنی زندگی بھی اس مقصد کے لئے وقف کی تھی۔ باچاخان کا فلسفہ آج بھی زندہ ہے اور اُن کے مخالفین کا کوئی نام ونشان باقی نہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔