Swat

تختہ بند زراعت ریسرچ سنٹر کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تختہ بند زراعت ریسرچ سنٹر کے ملازمین کااحتجاجی مظاہرہ ہوا۔ ملازمین نے نجکاری کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جن میں آل سوات کلرک ایسوسی ایشن کے صدرعلی رحمان صوبائی نائب صدرمحکمہ زراعت کے پی، نائب صدر ایپکا الطاف حسین، ڈائریکٹر ڈاکٹرنعیم، ذبیح اللہ، ناصرالدین، بخت بلند، جاویدعلی، گل محمدخان، پارساترجمان جاوید رحمان اور روشن علی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ حکومت نے زراعت کے ریسرچ سنٹرمیں نجکاری کافیصلہ کرکے پُرامن ماحول کو خراب کرنے اورملازمین کو ہراساں کرنے کی پالیسی شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سوات زراعت ریسرچ سنٹرکی نجکاری کافیصلہ نیک نیتی میں نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسرچ سنٹرکی نجکاری کی وجہ سے سیکڑوں ملازمین کوہراساں کیاجارہاہے۔ مقررین نے کہا کہ ہم بھرپور احتجاجوں کے ذریعے حکومت کو خبردارکرتے ہیں کہ ہم کسی صورت زراعت ریسرچ سنٹرکی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔