(باخبر سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں دفعہ 144 کے تحت 60 دنوں کے لئے مزید توسیع کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے دریا کی حدود میں جاری غیر قانونی مائیننگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مائیننگ اور کھدائی کی وجہ سے دریائے سوات کے اندر آبی حیات کو سخت خطرہ لاحق ہے۔ ساتھ ہی ساتھ جابجا کھدائی والی جگہوں پر پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی اور ملیریا جیسے مچھر پلنے لگے ہیں جس کی وجہ سے ضلع میں صحت کے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔
Swat
