Swat

سوات، ینگ انجینئرز پاکستان کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ینگ انجینئرز پاکستان نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین جلوس کی شکل میں روانہ ہوکر مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے، جہاں پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ انجینئر ز پاکستان کے مرکزی رہنما انجینئر عارف روان، انجینئر عادل، انجینئر وقاص خان، انجینئر ابرار خان اور دیگر نے کہا کہ ایچ ای سی کا بی ٹیک اور انجینئرنگ ڈگری کی ایکویلنس کے حوالے سے نوٹیفیکیشن پاکستان انجینئرنگ کونسل ایکٹ اور سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ ایچ ای سی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے لاکھوں انجینئرز کے مستقبل کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ ایچ ای سی کا اعلامیہ واپس کیا جائے۔ انجینئر نگ اور ٹیکنالوجی دو الگ سٹریم ہیں۔ لہٰذا ان کا الگ الگ کیڈر ہے۔ انجینئرز کی پوسٹوں پر ٹیکنالوجسٹس کی تعیناتی یا پروموشن سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا، تو ہم پاکستان کی سطح پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔