Swat

سوات، پرائیویٹ گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ لگانے پر پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں پرائیویٹ گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ لگانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا مقصد سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سرکاری حیثیت کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ یہ کہ سبز نمبر پلیٹ کے غلط استعمال سے گورنمنٹ کی ساکھ متاثر ہورہی تھی، جس کی وجہ سے پابندی ناگزیر ہوگئی تھی۔ حکم نامے کے تحت ضلع بھر میں پرائیویٹ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر مجاز افراد کو بھی سبز نمبر پلیٹ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔