Swat

سوات،ہوٹل کمروں کے کرایہ کا تعین کرنے والا پاکستان کا پہلا علاقہ بن گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پاکستان کا واحد علاقہ بن گیا جہاں ہوٹل کمروں کے کرایے کا تعین کردیا گیا۔ اس سلسلے میں اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ٹورسٹ سروسز نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان نے بھی شرکت کی۔ رہائشی ہوٹلوں کے لیے حتمی اور مناسب کرایا مقرر کرنے کے لئے ضلع کو تین زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ ہوا۔مینگورہ، بری کوٹ، سیدو شریف، خوازہ خیلہ اور مٹہ کو زون ون، مدین، بحرین، میاندام اور گبین جبہ کو زون ٹو جب کہ کالام، ملم جبہ، اترور، اوشو اور مٹلتان کو زون تھری میں تقسیم کرکے کرایوں کے لئے درجہ بندی کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جنید خان کا کہنا تھا کہ سوات میں سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہے جبکہ ہوٹل کرایوں اور دیگر سہولیات کی بھی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ اجلاس میں ریسٹورنٹس کی بھی درجہ بندی کرتے ہوئے مینو کا تعین اور ریٹ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔