(باخبر سوات ڈاٹ کام)جے یو آئی سوات نے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ حکومتی وزرا ا ور ممبرانِ اسمبلی ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر عوام کے ووٹ خریدنے سے گریز کریں۔ بصورتِ دیگر جمعیت علمائے اسلام اس حوالے سیسڑکوں پرنکلنے سے دریغ نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی سوات کے ضلعی امیر فتحت اللہ نے دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ممبرانِ اسمبلی ڈاکٹر امجد، مراد سعید اور محب اللہ آئے روز اپنے حلقہئ نیابت میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کررہے ہیں، جو الیکشن کمیشن کے ضابطہئ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
Swat
