(باخبر سوات ڈاٹ کام)پی ٹی آئی نے ملک کا بیڑا غرق کردیاہے۔ ریڑھ کی ہڈی کی ماننداسٹیٹ بینک کوبھی آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا۔ ان کی نااہلی کی وجہ سے آج ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ مہنگائی نے پچھلی حکومتوں کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔غریب عوام میں مایوسی اور بے چینی پھیل چکی ہے۔ عمران خان عوام کے دلوں میں اپنا مقام کھو چکا ہے۔ کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے لوگ دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پی کے 5 و سابق ایم پی اے محمد امین نے مینگورہ بارامہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن فضل حق نے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔
Swat
