Swat

ملک میں کینسر کے 14 لاکھ کے قریب مریض ہیں، ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے صوبائی صدر اور ڈائریکٹر سوات میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال پروفیسر ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی نے کہاہے کہ پاکستان میں اس وقت کینسر کے 14 لاکھ کے قریب مریض ہیں۔ ہر سال 80ہزار افراد اس مہلک مرض کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بروقت تشخیص سے کینسر کا علاج ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ انسانی جسم میں موجودخلیات کی خرابی اس مرض کا سبب بنتی ہے۔ پاکستان میں پھیپھڑوں،منھ اور چھاتی کا کینسر بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ منھ کا کینسرپان، چھالیا، گٹکا، تمباکو، سگریٹ اور شراب کی وجہ سے ہوتا ہے۔ چھاتی کے کینسرکی بروقت تشخیص ہونے سے 90 فیصد جان بچنے کا امکان ہوتا ہے۔ اس کی بڑی علامت گلٹی کا بننا ہوتا ہے۔پھیپڑوں کے کینسر میں بڑا عنصر سگریٹ نوشی کا ہے جو پچاس فیصد اس مرض کے امکان کو بڑھاتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔