(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل بریکوٹ کے علاقے شینگردارمیں موٹر کار بے قابوہوکر دکان میں گھس گئی،چارافراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈرائیور انعام اللہ ولد احسان اللہ ساکن کالا کلے موٹرکار میں دیگر افراد نعمان اور ابوبکر کے ہمراہ مینگورہ سے بریکوٹ جارہے تھے کہ شینگر دار کے مقام پر موٹر کار بے قابو ہوکر پنکچر کی دکان میں گھس گئی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد اور دکاندار فیض علی ولد بیلادر ساکن شیر اآباد مینگورہ زخمی ہوگئے، جنہیں بریکوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
