Swat

چارباغ، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا گلے کاٹ کر قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کوہستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو سوات میں گلے کاٹ کر قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق چارباغ کے نواحی علاقے کچیان میں گذشتہ ہفتے کرایہ کے گھر سکونت اختیار کرنے والے جواں سال جوڑے مجیب رحمان ولد احمد جلال اور مسماۃ لاھور بی بی دختر سید جلال ساکنان جنکوٹ کوہستان کو نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت چھری سے گلے کاٹ کر قتل کردیا۔مقتولین کے پاس موجود نکاح نامہ کے مطابق دونوں کا نکاح اکیس ستمبر2021کو روبرو گواہان ہوا تھا اور 30جنوری2022کو رجسٹریشن کی گئی تھی۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا۔چارباغ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔