(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے برفانی سیاحتی علاقہ کالام میں اسنو کبڈی ٹورنامنٹ مٹلتان کبڈی ٹیم نے جیت لیا۔ کالام کے شاہی گراؤنڈ کے برفیلے زمین پر کھلاڑیوں نے برف پر ایک دوسرے پر داؤ کئے۔ کبڈی ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لئے مقامی لوگوں کے علاوہ کالام آنے والے سیاحوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فائنل میچ کالام کبڈی ٹیم اور مٹلتان کبڈی ٹیم کے درمیان منعقد ہوا جو سخت مقابلے کے بعد مٹلتان کبڈی ٹیم نے جیت لیا۔ واضح رہے کہ کالام پاکستان کا واحد علاقہ ہے جہاں پر برف پر کبڈی کھیلی جاتی ہے۔
Swat
