Swat

سوات، خدائی خدمت گار کو دہشت گردوں کی لسٹ میں ڈال دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا حکومت کے محکمہ ہوم اینڈ ٹرایبل نے سوشل ورکر اور خدائی خدمت گار کو دہشت گردوں کے شیڈول فور لسٹ میں شامل کرلیا۔ سوات کے علاقہ بریکوٹ سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے سرگرم رکن ادریس باچا کو محکمہ ہوم خیبر پختون خوا نے اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997ء کے سیکشن 11EE کے تحت دہشت گردوں کے شیڈول فور لسٹ میں شامل کرلیا، جس کے بعد ان کا شناختی کارڈ، بنک اکاونٹ کو بند کردیا گیا اور جائیداد کو منجمد کردیا گیا۔ دوسری جانب سوات کے سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوشل ورکر کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ادریس باچا کا نام دہشت گردوں کی لسٹ سے نکالا جائے، ورنہ سخت احتجاج کیا جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔