Swat

کالام سنو فیسٹول بارے ڈی سی آفس سوات میں اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام سنو فیسٹول کے حوالے سے ڈی سی آفس سوات میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عرفان علی خان نے کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان، اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ، ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان اور دیگر محکمہ کے افسران اور علاقے کے عمائدین موجود تھے۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کھیل و ثقافت کے افسران شریک ہوئے۔ کالام فیسٹیول 11 سے 13 فروری تک جاری رہے گی۔ فیسٹیول میں سرمائی کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ موسیقی کی محافل بھی سجیں گی۔ فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیا کے سٹال بھی لگائے جائیں گے۔ ہر شام کو فیسٹیول کا اختتام میوزک نائٹ پرفارمنس پر ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔