(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں صراف کی دکان پر ڈکیتی کرنے والے 4 رکنی گروہ کو پنجاب سے گرفتارکرلیاگیا۔ ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے مینگورہ میں ایس پی انوسٹی گیشن سوات شاہ حسن خان، ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان،ایس ایچ او مینگورہ مجیب عالم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مینگورہ کے صرافہ بازار میں 20 جنوری کی صبح فرمان جیولرز میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں نامعلوم مسلح افراد نے چوکیدار کو یرغمال بناکر270 تولے سونا سمیٹ کر فرار ہوگئے تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی اورچاررکنی گروہ کو پنجاب کے ضلع وہاڑی سے گرفتارکرلیا۔ان میں محمد رفیق، محمدماجد، محمدعرفان اورمحمدزاہدشامل ہیں۔ ڈکیتی میں استعمال ہونے والی کار اور 148 تولے سونابھی برآمدکرلیاگیا ہے۔
Swat
