(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کا سب سے اہم مسئلہ ٹریفک کا ہے۔ مینگورہ شہر سے سبزی منڈی منتقلی سے شہر میں ٹریفک کا مسئلہ تیس فیصد تک حل ہونے کا امکان ہے۔ مینگورہ کی سبزی منڈی شہرکے وسط میں واقع ہے، جس کی وجہ سے شہرمیں ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے۔ انتظامیہ نے شہر سے باہر اوڈیگرام میں نئی سبزی منڈی تعمیر کی ہے لیکن سبزی منڈی کو منتقل نہ کیا جاسکا۔ اب تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن نے چٹی نمبر10749کے ذریعے فروٹ اینڈ سبزی منڈی والوں کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے کہ اس دوران وہ نئی منظور شدہ سبزی منڈی میں منتقل ہوجائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کیا گیا تو شہر میں ٹریفک کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔
Swat
