(باخبر سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی نظام ناکام ہوچکا ہے۔کرپشن میں حکمران ملوث ہیں۔حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لئے قوم کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسا دیا ہے۔پی ڈی ایم کا اتحاد ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں۔ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے حکمران کبھی عوام سے مخلص نہیں ہوسکتے۔پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو امریکی اور آئی ایم ایف کی غلامی کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔سودی نظام سے دلوں میں بگاڑ پید اہوتا ہے۔سودی نظام کا تصور بھی اسلام میں نہیں لیکن پھر بھی ہمارے سکولوں میں سودی نظام کی طرف راہ ہموار کی جارہی ہے۔ہم ایسے نظام کو نہیں مانتے جس کی شروعات سو د سے ہوئی ہو۔عوام نے پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آزماکر غلطی کی اور کررہے ہیں۔ پاکستانی عوام کومشکلات کی دلدل سے جماعت اسلامی ہی نکالے گی۔جماعت اسلامی اس اسلامی نظام کی بات کرتی ہے،جو قرآن و سنت اور اللہ کے رسول کے بتائے ہوئے طریقوں کے عین مطابق ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے المرکزالاسلامی سنگوٹہ میں ختم بخاری اور دستارِ فضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Swat