(باخبر سوات ڈاٹ کام) جامعہ دارالقرآن رحیم آباد سوات کا 36واں سالانہ اجتماع ایس پی ایس گراونڈ رحیم آباد میں اختتام پذیر ہوا۔ اجتماع میں شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس اور شیخ الحدیث مولانا محمد صدیق کے ہاتھوں صحیح بخاری شریف کی تکمیل کا شرف حاصل کرنے والے فضلا کی دستار بندی کی گئی۔ اجتماع میں آخری ڈگری حاصل کرنے والے 25 طلبہ کی دستار بندی اور 15 طالبات کو ردائے فضیلت دی گئی۔ اس موقع پر دورہئ تفسیر کی تکمیل پر 29 طالبات میں سرٹیفکیٹ اور فقہ اسلامی/ قانون اسلامی حاصل کرنے والے 6 علمائے کرام کی بھی دستار بندی کی گئی۔
Swat
