Swat

سوات، پی ٹی آئی کے کارکنوں کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی دو تحصیلوں میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے چیئرمین شپ کے لئے سابق ناظم اورایم این اے سلیم الرحمان کے چچا رفیق الرحمان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ تحصیل چارباغ میں تحریک انصاف کے بانی کارکن اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد زیب خان نے بھی آزاد حیثیت سے چیئرمین شپ کے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ سٹی کونسل بابوزئی کے میئر کے لئے بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔