Swat

مہنگائی کا سونامی کرپٹ ٹولے کی وجہ سے آیا، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کرپٹ مافیا اور موروثی سیاست نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔ موروثی سیاست پاکستان کی ترقی میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ آج پاکستان میں مہنگائی کا سونامی انہی کرپٹ ٹولے اور موروثی سیاست کی بدولت ہے۔ ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے و نامزد امید وار برائے میئر سٹی کونسل بابوزئی محمد امین نے شاہدرہ وتکے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر پچھلے 70 سالوں سے ایک ہی طرح کا ٹولہ نافذ ہے،جنہوں نے ملک کی ترقی کا پہیہ اپنی بے انتہا کرپشن سے جام کیا ہوا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔