Swat

دبئی میں گلوبل پیس کی ہونے والی کانفرنس میں سوات کے عمیر خان کی شرکت

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جانب سے کینڈا میں امن کے سفیر پاکستانی نژاد سوات سے تعلق رکھنے والے عمیر خان، دبئی میں گلوبل پیس چین کی جانب سے ہونے والی سالانہ کانفرنس سال برائے 2022ء میں شریک ہوئے۔ عالمی سطح پر انسان کی قدر وقیمت اسکی بقا و سلامتی کے لئے رنگ، نسل، مذہب اور جغرافیہ سے مبرا ہوکر عمل پیرا تنظیم گلوبل پیس چین ہر سال دنیا کے مختلف ممالک میں امن کانفرنس کا انعقاد کرتی ہے۔ امسال اس چہار روزہ کانفرنس کا انعقاد یو اے ای دوبئی میں کیا جا رہا ہے جس میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے مختلف مذاہب کے ماننے والے، اساتذہ،سفارت کار، سفیر، بااثر کمیونٹی گروپس، اقوام متحدہ کے حکام اور دیگر بے شمار لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔