Swat

سیدو شریف اسپتال، کڈنی ٹرانس پلانٹ کی جعل سازی میں ایک ملزم گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایف آئی اے پشاور کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر آفریدی کی سربراہی میں مینگورہ سوات میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سیدو شریف اسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ میں میڈیکل ٹیکنیشن محمد شعیب کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کے جعلسازی میں گرفتار کر دیا۔ ایف آئی کے ذرائع کے مطابق ملزم نے عام لوگوں کو کڈنی ٹرانس پلانٹ کا جھانسا دے کر 50 لاکھ سے زائد رقم متاثرہ لوگوں سے بٹور لئے ہیں، جس کے حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات سامنے آجائیں۔ دوسری جانب سیدو شریف اسپتال کے ڈی ایم ایس محمد خان نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کا تعلق سوات سے نہیں۔ کچھ عرصہ پہلے محکمہئ صحت نے نوشہرہ سے ان کا تبادلہ سوات کیا تھا۔ا ب اسپتال انتظامیہ اس واقع کے بعد محکمہئ صحت کو متعلقہ ٹکنیشن کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے سفارشات ارسال کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔