Swat

عالمی یومِ سماعت کے موقع پر سوات پریس کلب میں تقریب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سماعت سے محروم افراد کی بحالی کے لئے معاشرے کے تمام طبقات اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی یومِ سماعت کے دن کے حوالے سے سوات پریس کلب میں حرا(Hera) ادارے سوات کے سربراہ سابق ایم ایس سیدومیڈیکل کالج ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی، ڈاکٹر عبیداللہ، اخترعلی اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ قوتِ سماعت سے محروم افراد کے لئے کسی بھی سطح کوئی مربوط نظام موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شورکی وجہ سے کئی افراد قوتِ سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں۔ بعض بچے پیدائشی قوتِ سماعت سے محروم یا ان میں نقص ہوتاہے، مگرآگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ان افراد کو ساری زندگی مشکل سے گزرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوتِ سماعت سے محروم افراد یا اس سے متاثرہ لوگوں کی بحالی معاشرے کی ہر فرد اور تمام طبقات کی ذمہ داری ہے۔ ان کا بروقت علاج، بحالی کے لئے سب سے زیادہ ذمہ داری حکومت پرہوتی ہے۔ اس کے ساتھ معاشرے میں زندگی بسر کرنے والے تمام افراد ان کے مشکل کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔