Swat

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات میں ایک میئر اور دو تحصیل چیئرمین کی نشستوں کے لئے اتحاد کا اعلان کردیا۔ پی پی پی کے ڈویژنل صدر اکرم خان، تحصیل بابوزئی کے میئر کے لئے نامزد اُمیدوار اور مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری حبیب علی شاہ، پی پی پی کے اقبال حسین بالے، مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو، ملک فدا محمد خان اورحیدرعلی خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سٹی کونسل بابوزئی کے میئر کے لئے ن لیگ کے امیدوار حبیب علی شاہ، تحصیل چارباغ میں ن لیگ کے چیئرمین شپ کے امیدوار ابرار خان کی حمایت کرے گی۔ ن لیگ تحصیل بریکوٹ میں چیئرمین شپ کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار مختار رضا خان کی حمایت کرے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔