Swat

گبین جبہ، سہ روزہ اسنو اینڈ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے تحصیل مٹہ کے برفانی سیاحتی علاقہ گبین جبہ میں سہ روزہ اسنو اینڈ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹول میں ملک بھر سے برفانی کھیلوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سیاحوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسکی، کراٹے، نشانہ بازی اور دیگر مقابلے ہوئے۔ بچوں کی تفریح کے لئے بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ میلہ میں ثقافتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں مقامی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فیسٹول میں کھانوں کے سٹال لگائے گئے تھے جہاں لوگ سخت سردی میں گرم گرم کھانوں سے محظوظ ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے مشرق کو بتایا کہ اس سال موسمِ گرما سے زیادہ سیاح سرما میں آئے۔ ہر سال موسم سرما میں اسنو فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔