(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو خواتین اور ایک مرد کی خودکشی کی کوشش، ایک خاتون اور نوجوان جاں بحق، ایک خاتون بے ہوش۔ پولیس کے مطابق کالام، اتروڑ میں 20 سالہ مسماۃ (س) زوجہ محمد نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خود پر پستول سے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ کبل کے علاقہ گل جبہ میں 20 سالہ مسماۃ(س) زوجہ عرفان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دوا کھا کر اقدام خودکشی کی۔ مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں نوجوان تیمور نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
Swat
