Swat

سوات، انسدادِ ڈینگی کے لیے پیشگی اقدامات کے تحت تربیت کا اہتمام

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی محکمہئ صحت کی جانب سے انسدادِ ڈینگی کے لئے پیشگی اقدامات کے تحت ودودیہ ہائی سکول کے امتحانی حال میں ضلعی محکموں اور ڈینگی مہم سے وابستہ اہلکاروں کے لئے تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ تربیتی نشست میں ضلعی محکموں اور انسدادِ ڈینگی مہم سے وابستہ آفیسرز اور اہلکاروں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ فوکل پرسن برائے انسدادِ ڈینگی ڈاکٹر محمدعارف نے شرکا کو پیشگی اقدامات، احتیاطی تدابیر اور عوامی آگاہی سے متعلق ٹریننگ دی۔ شرکا سے خطاب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد سلیم خان کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا ایک مخصوص ماحول میں پرورش پاتا ہے۔ لاروے کی افزائش کو روکنے کے لئے ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ہمارے ارد گرد ماحول میں لاروے کو افزائش کا موقع نہ ملے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔