Swat

مینگورہ سٹی کوحقیقی معنوں میں ماڈل سٹی بناؤں گا، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سابق ایم پی اے، امید وار برائے میئر سٹی کونسل بابوزئی محمد امین نے کہا ہے کہ اگر عوام نے ساتھ دیا تو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکرمینگورہ سٹی کوحقیقی معنوں میں ماڈل سٹی بناؤں گا۔قوم نے اعتماد کیا تو اپنے پندرہ سالہ تمام منصوبوں کو پایہئ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔شہر کے تمام تر مسائل اور عوام کے جائز حقوق کو اپنے وژن کے تحت حل کرنے کی سر توڑ کوشش کروں گا۔ بلدیاتی الیکشن کی گہما گہمی میں عین وقت نوسر باز عوام کو دھوکہ دینے کیلئے میدان میں اتر جاتے ہیں۔ جب کامیاب ہوتے ہیں تو لوٹ مار اور عیش و عشرت میں مگن ہوکر عوام کو بھول جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شریف آباد مینگورہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔