(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ غریب عوام ہر طرف مسائل کے حصول کیلئے رُل رہے ہیں۔ملک پرہر طرف روایتی اور موروثی سیاستدانوں کا سایہ چھا یا ہوا ہے۔ ان کے جھوٹے نعروں سے عوام مایوس ہوچکے ہیں۔عوام جھوٹے پروپیگنڈوں اورمفادات کی خاطر نوسربازوں کے گروہ سے بچ کے رہیں۔شہر کے مسائل کو اپنے وژن کے تحت حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔ اگر عوام نے سپورٹ کیا اور ترازو پر مہر ثبت کیا، تو انشاء اللہ حقیقی معنوں میں علاقے کی تعمیر و ترقی کا مقصد لے کرایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے اورسٹی کونسل بابوزئی سے مئیر امید وار محمد امین نے گورتئی منگلورمیں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Swat
