Swat

پُرامن انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہیں، محمد ندیم خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں شفاف الیکشن کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ زیادہ سے زیادہ ووٹ کا استعمال کرانا جمہوریت کے لئے بہت اہم ہے۔ عام لوگ جمہوری عمل میں اپنی رائے بلا خوف اور دباؤ کے استعمال کریں۔ سوات پریس کلب میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن کے الیکشن کمشنر محمد ندیم خان نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن اس وجہ سے کچھ مشکل ہے کہ ووٹر ایک ہے جبکہ ووٹوں کی تعداد چھ یا سات ہے۔ انہوں نے ملاکنڈ ڈویژ ن کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف، شفاف اور پُرامن الیکشن کو یقینی بنائے اور اس کے لئے تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔