(باخبر سوات ڈاٹ کام) ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی میں خلل پیدا کرنے والا ملزم محمد سلیمان ولد محمد انور سکنہ خواجہ آباد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس پریس ریلیز کے مطابق غلام سرور ٹکٹنگ آفیسر ٹریفک وارڈن سیکٹر رحیم آباد دیگر پولیس جوانوں کے ہمراہ قمبر بائی پاس چوک میں ڈیوٹی پر موجود تھا۔ اس دوران ایک موٹرسائیکل سوار ون وہیلنگ کرتے ہوئے آرہا تھا، جس کو رکوا گیا۔ اس کے پاس ہیلمٹ تھا، نہ ڈرائیونگ لائسنس۔ٹریفک وارڈن اہلکار اُس کے خلاف قانونی کارروائی میں مصروف تھا کہ اس دوران ایک شخص نے شور شرابا شروع کیا۔ اس کے بعد لوگ جمع ہوگئے۔ اس شخص نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو دھمکیاں دیں۔یوں ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوگیا اور ٹریفک جام ہوکر رہ گیا۔ اس پر رحیم آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
